روتے ہوئے اک بار میں اس طور ہنسوں بھی
روتے ہوئے اک بار میں اس طور ہنسوں بھی
سب اہل ہنر جان سکیں زور جنوں بھی
حق ہو پہ دھرو کان بھلے ٹھیک ہے لیکن
کچھ اپنی سماعت میں بھرو کن فیکوں بھی
گھمبیر خموشی ہے مگر درد ہے سر میں
اے کاش کہ سناٹوں میں مل جاتا سکوں بھی
یعنی کہ شب و روز تجھے دور سے دیکھوں
مطلب کہ میں ہر روز مروں روز جیوں بھی
یعنی کہ ترے ساتھ بھی چپ چاپ گزاروں
پھر ہاتھ چھڑا لے کہ گزر جانی تھی یوں بھی
کب آئے گا جانے مجھے الفاظ میں ڈھلنا
جب لوگوں سے بولوں کہ میں خوش ہوں تو لگوں بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.