روتے روتے وہ ہو گیا خاموش
روتے روتے وہ ہو گیا خاموش
کیا ہوا پوچھا تو کہا خاموش
جس کو کہتے تھے غازیٔ گفتار
اس کو حالات نے کیا خاموش
مے کدے میں عجب تھی خاموشی
جام منگوا کے چل دیا خاموش
دل سے مانگا وہ ہو گیا میرا
کام کرتی رہی دعا خاموش
رہنمائی وہ سب کی کرتا رہا
عمر بھر راستہ رہا خاموش
روشنی اس نے سب کو بانٹی ہے
پھر اندھیرے میں کیوں جلا خاموش
عارض گل پہ ہے خزاں کی بہار
گاتے گاتے ہوئی ہوا خاموش
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 140)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.