روز اول سے محو یاس ہوں میں
اپنے ہر کرب کی اساس ہوں میں
آج کے دن خوشی ملی تھی مجھے
آج کے دن بہت اداس ہوں میں
کون دیکھے گا میرے خواب میاں
خوب صورت نہ خوش لباس ہوں میں
آج میرے گمان میں تم ہو
آج گویا تمھارے پاس ہوں میں
فکر میری نہ کیجیئے صاحب
خود نگر اور خود شناس ہوں میں
گلشن شاعری میں اے گل چیں
گل نوخاستہ کی باس ہوں میں
خوش گمانی ہے اس قدر کاشفؔ
یہ کہ شہر سخن کی آس ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.