روز روشن کو شب تار نہ کہنا آیا
روز روشن کو شب تار نہ کہنا آیا
رات کو مطلع انوار نہ کہنا آیا
کی ہے دنیا نے اسی پر تو عداوت ہم سے
صاف جملہ پس دیوار نہ کہنا آیا
اپنے اس جرم پہ اظہار ندامت کیسا
دشت پر خار کو گلزار نہ کہنا آیا
بال و پر کاٹ دیے اہل گلستاں نے مرے
چوب کو شاخ ثمر دار نہ کہنا آیا
قصر تخریب کی تعمیر ہے جن کے ہاتھوں
ہاں انہیں وقت کے معمار نہ کہنا آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.