روز جیتا ہوں روز مرتا ہوں
اپنے حالات سے میں ہارا ہوں
اب مرا کوئی بھی نہیں یارو
میں اکیلا نہیں ہوں تنہا ہوں
خلد کی نعمتوں کی بات نہ کر
واعظا دس دنوں سے بھوکا ہوں
میری خاطر نہ در بہ در بھٹکو
میں کہ اک اجنبی کا دعویٰ ہوں
دفن مجھ میں ہزار دریا ہیں
میں بظاہر اگرچہ صحرا ہوں
ہو مری لحد میں کوئی آغوش
دوستا عمر بھر کا جاگا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.