روز خود کو ہی خفا کرتے ہیں
روز خود کو ہی خفا کرتے ہیں
خود پہ رہ رہ کے ہنسا کرتے ہیں
ہم شکایت بھی کیا کرتے نہیں
کون کہتا ہے وفا کرتے ہیں
کون رہتا ہے ذرا سے دل میں
لوگ ہستی میں رہا کرتے ہیں
جان دینا بھی ہمارا فن ہے
اور تو خود کو رہا کرتے ہیں
کچھ رقیبوں سے گلہ یوں بھی نہیں
ہم جو کہتے ہیں کیا کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.