روز مرنا نصیب تھوڑی ہے
روز مرنا نصیب تھوڑی ہے
زندگی ہے صلیب تھوڑی ہے
کیسے منزل دکھاؤں میں اس کو
دور ہے وہ قریب تھوڑی ہے
سب اسے چاہتے ہیں لیکن وہ
ہر کسی کا حبیب تھوڑی ہے
ایک شہزادہ دل میں بستا ہے
دل ہمارا غریب تھوڑی ہے
حال دل جانتے ہیں سب میرا
حال دل کچھ عجیب تھوڑی ہے
نبض میری اسی سے چلتی ہے
وہ سبھی کا طبیب تھوڑی ہے
اس نے بھی دل دیا تمہیں ہنس کر
وہ ازلؔ سے رقیب تھوڑی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.