روز و شب ہے مری جستجو آئنہ
روز و شب ہے مری جستجو آئنہ
دشت و کوہ و دمن کو بہ کو آئنہ
عکس در عکس پھیلا ہے اک سلسلہ
عالم ہو میں ہے ایک ہو آئنہ
دیکھ اپنے بھی آ کر مقابل کبھی
روز رکھتا ہے تو روبرو آئنہ
کچھ ہمیں بھی بتا کچھ ہمیں بھی سنا
تجھ سے کرتا ہے کیا گفتگو آئنہ
جو بھی ہے صاف کہہ دے منافق نہ بن
دیکھ موتی سی ہے آبرو آئنہ
حاسدوں کے جو تیروں سے دل پر لگیں
زخم کرتا ہے وہ بھی رفو آئنہ
مدتوں بعد خسروؔ یہ مجھ پر کھلا
میں ترا عکس میرا ہے تو آئنہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.