رخ زمین پہ بکھرا ہوا گلاب کا رنگ
رخ زمین پہ بکھرا ہوا گلاب کا رنگ
ہوا چلی تو دکھائی دیا شراب کا رنگ
کسی نے پاؤں دھرے گنگناتی ندی میں
فضا میں پھیل گیا بربط و رباب کا رنگ
پرندے سوئے ہوئے تھے اداس جنگل میں
سیاہ پیڑوں سے لپٹا تھا ماہتاب کا رنگ
مرے بیان کی حدت سے بھیگ سکتا ہے
تمہاری آنکھ میں پھیلا ہوا سراب کا رنگ
گزر گئی ہے سواری گھنے اندھیرے کی
اتر رہا ہے درختوں پہ آفتاب کا رنگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.