رخ زیبا دکھایا جا رہا ہے
مجھے پھر آزمایا جا رہا ہے
بہت دل کش ہے منظر چاندنی کا
نگاہوں میں سمایا جا رہا ہے
ٹھہرتے ہی نہیں پلکوں پہ آنسو
تمہیں دل سے بھلایا جا رہا ہے
بدل کر میرے افسانے کا عنواں
زمانے کو سنایا جا رہا ہے
چلو ہم بھی چلیں محفل میں اس کی
ہر اک اپنا پرایا جا رہا ہے
چراغوں کی لویں تھرا رہی ہیں
دھواں ہر سمت چھایا جا رہا ہے
جمالؔ اچھی نہیں اتنی اداسی
کلیجہ منہ کو آیا جا رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.