Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رخ کسی اور کی جانب ہے اشارے کچھ اور

انیس اشفاق

رخ کسی اور کی جانب ہے اشارے کچھ اور

انیس اشفاق

MORE BYانیس اشفاق

    رخ کسی اور کی جانب ہے اشارے کچھ اور

    شہر میں چاہنے والے ہیں تمہارے کچھ اور

    اتنی جلدی نہیں اس رات میں آتا ہے قرار

    دل سے کہہ دو کہ شب ہجر کو وارے کچھ اور

    ساتھ رہتا ہے بہت روز کوئی عشق میں کب

    ہیں جو کچھ اور تمہارے تو ہمارے کچھ اور

    ہو گئیں یاد تری آیتیں کچھ اور ہمیں

    پڑھ لیے ہم نے ترے عشق کے پارے کچھ اور

    میں تو سمجھا تھا کہ اب رات ہے جانے والی

    آخر شب نکل آئے ہیں ستارے کچھ اور

    ایک آواز پہ دیوانے کہاں لوٹے ہیں

    میرے آہو سے کہو مجھ کو پکارے کچھ اور

    ختم ہوتا ہی نہیں سلسلۂ تشنہ لبی

    لوگ موجود ہیں دریا کے کنارے کچھ اور

    آج کی رات وہ بیٹھا ہے مرے پہلو میں

    آج کی رات فلک چاند اتارے کچھ اور

    اتنا آساں نہیں زنجیر بنانا اس کا

    پیچ وہ اور دے گیسو کو سنوارے کچھ اور

    پھر ترا ملک رہے گا نہ ترا تاج نہ تخت

    بڑھ گئے شہر میں گر ظلم کے مارے کچھ اور

    دے مرے ہاتھ میں اب اپنی محبت کا عصا

    عمر کا طے ہو سفر اس کے سہارے کچھ اور

    شہر میں خوش تنوں خوش پیرہنوں کی خاطر

    عشق میں پھر سے اٹھا لوں گا خسارے کچھ اور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے