رسوا ہو جو دنیا میں وہ مے خوار ہمیں ہیں
رسوا ہو جو دنیا میں وہ مے خوار ہمیں ہیں
سب عابد و زاہد ہیں گنہ گار ہمیں ہیں
اب خوبیٔ قسمت نہ کہیں اس کو کہیں کیا
تقصیر کسی کی ہو خطا وار ہمیں ہیں
لغزش پہ ہماری کبھی تنقید نہ کرنا
اے بے خبرو صاحب کردار ہمیں ہیں
ان کی نگہ ناز پہ کوئی نہیں الزام
سچ یہ ہے محبت کے خطا کار ہمیں ہیں
اک پھول بھی دامن کو میسر نہیں آتا
مانا کہ ہر اک پھول کے حق دار ہمیں ہیں
ناقدرئ ارباب ہنر دیکھ کے شاعرؔ
جو فن سے پشیماں ہو وہ فنکار ہمیں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.