رو بہ رو ہوں آپ تو سب ہوتا ہے
رو بہ رو ہوں آپ تو سب ہوتا ہے
عشق کا اظہار پھر کب ہوتا ہے
خاموشی تم یہ سمجھتے ہی نہیں
عشق ہو تو آنکھ میں لب ہوتا ہے
شاد ہو یہ دل منور ہو نظر
مسکرانا وہ ترا جب ہوتا ہے
آپ جب مجھ کو نہیں آتے نظر
کتنا ویراں شہر یہ تب ہوتا ہے
دیکھ کر ہم سوچتے ہیں بس تمہیں
پھر کہاں کچھ اور مطلب ہوتا ہے
ساتھ تم بیتابؔ جب بھی ہوتے ہو
ایسا لگتا ہے وہیں رب ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.