روئے سخن جناب کی جانب کبھی نہ تھا
روئے سخن جناب کی جانب کبھی نہ تھا
آواز کو ادھر بھی اڑا لے گئی ہوا
جنگل کے ایک گوشے میں تھا میرا نقش پا
چل چل کے اس ہجوم نے بالکل مٹا دیا
لو دے اٹھا تھا میری لپٹ سے ہر اک حجاب
دامن ہی بچ گیا تھا اسے کیوں بچا لیا
گھر میں گھنا اندھیرا ہے باہر سیاہ رات
ایسے میں کس نے خواب سحر سے جگا دیا
اندر نقوش پا و صدا جاوداں ہوئے
باہر نقوش پا و صدا کچھ نہ بچ سکا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.