روئے زمیں نہیں کہ سر آسماں نہیں
روئے زمیں نہیں کہ سر آسماں نہیں
سچ پوچھیے تو اس کے نشاں ہیں کہاں نہیں
خود ہم میں آج ہمت و عزم جواں نہیں
ورنہ پہنچ سے دور کبھی آسماں نہیں
بس ایک ذات حق کے سوا کائنات میں
ہر شے فنا پذیر ہے کچھ جاوداں نہیں
تم نے جو کچھ کہا سو کہا اپنا اپنا ظرف
ایسا نہیں کہ میرے دہن میں زباں نہیں
دل میں ہمارے حسرت و ارماں کا ہے ہجوم
کیسے کہیں کہ ہم پہ کوئی مہرباں نہیں
کر عرض مدعا مگر اے دل رہے خیال
انکار کر دیا تو کرے گا وہ ہاں نہیں
تابشؔ وہ سامنے ہی ہے اڑتا ہوا غبار
بس دو قدم سے دور ہے اب کارواں نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.