روداد الم کس سے کہوں تیرے سوا میں
روداد الم کس سے کہوں تیرے سوا میں
در پر تو کسی غیر کے جانے سے رہا میں
اس وقت مرے سامنے کیا کیا نہیں آیا
جب تزکیۂ نفس کی راہوں پہ چلا میں
کیوں جائے نظر اپنے سوا اور کسی پر
مجھ سے تو برا کوئی نہیں سب سے برا میں
کس منہ سے کہوں میں کہ سزا وار کرم ہوں
جب اپنے کئے پر کبھی نادم نہ ہوا میں
اس دور ترقی کا بھلا ہو کہ ضیاؔ آج
اخلاق سے اوصاف حمیدہ سے گیا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.