روح کے اس چھور تک ہونٹوں کا یہ تل جائے گا
روح کے اس چھور تک ہونٹوں کا یہ تل جائے گا
ساتھ چل کر اب مرے میرا ہی قاتل جائے گا
آ کے دن میں کیا کرو گے رات میں آنا کبھی
تیرگی سے آپ کو میرا پتہ مل جائے گا
جب سے وہ نکلا نہیں پورا چمن ہے منتظر
میں گر اس کے ساتھ ہوں پورا چمن کھل جائے گا
مجھ کو سمجھاتے رہیں گے لوگ آخر کب تلک
کیسے بچ کر میں رہوں ورنہ تو یہ دل جائے گا
دوستوں نے کس لئے مجھ پر کیا اتنا کرم
اتنا گہرا گھاؤ ہے کیا خود بخود سل جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.