روح کو آج ناز ہے اپنا وقار دیکھ کر
روح کو آج ناز ہے اپنا وقار دیکھ کر
اس نے چڑھائیں تیوریاں میرا قرار دیکھ کر
قصد گلہ نہ تھا مگر حشر میں جوش شوق سے
ہاتھ مرا نہ رک سکا دامن یار دیکھ کر
دیکھ کے ایک بار انہیں دل تو ہاتھ دھو چکے
دیکھیے کیا گزرتی ہے دوسری بار دیکھ کر
آتے ہیں وہ تو پہلے ہی رنج سے صاف ہو رہوں
آ کے کہیں پلٹ نہ جائیں دل میں غبار دیکھ کر
کعبے کو جا نہ شوقؔ ابھی نیت زندگی بخیر
ہم بھی چلیں گے تیرے ساتھ اب کی بہار دیکھ کر
وصل سے گزرے اے خدا ہاں یہ شگون چاہئے
صبح کو ہم اٹھا کریں روئے نگار دیکھ کر
- کتاب : Nuquush Lahore (Pg. 408)
- Author : Mohd Tufail
- مطبع : Idara Farog-e-urdu, Lahore (Feb.1956)
- اشاعت : Feb.1956
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.