روٹھ جانے کی عادتیں نہ گئیں
روٹھ جانے کی عادتیں نہ گئیں
دل جلانے کی عادتیں نہ گئیں
زخم کھا کر بھی تجھ سے نام ترا
گنگنانے کی عادتیں نہ گئیں
پیار سے جو بھی مل گیا اس کو
دکھ سنانے کی عادتیں نہ گئیں
چاند کی شرم سے نقابوں میں
منہ چھپانے کی عادتیں نہ گئیں
دو دلوں کو اجاڑ کے ہنسنا
نہ زمانے کی عادتیں نہ گئیں
چاند جیسا ہر اک حسیں چہرہ
دل کو بھانے کی عادتیں نہ گئیں
بیسیوں بار آزما کے ہمیں
آزمانے کی عادتیں نہ گئیں
رات کے پچھلے پہر اے ایازؔ
گھر کو آنے کی عادتیں نہ گئیں
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 588)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.