روٹھ کے مجھ سے گھر کے دوارے بیٹھی ہے
روٹھ کے مجھ سے گھر کے دوارے بیٹھی ہے
گال پھلا کر پیارے پیارے بیٹھی ہے
اپنے کمرے میں خاموش کھڑے ہیں ہم
اور تنہائی بال سنوارے بیٹھی ہے
چھوٹ رہا ہے امیدوں کا دامن اب
نا امیدی پاؤں پسارے بیٹھی ہے
سوچا تھا باہر کھانے پر جائیں گے
پر وہ مونگ کی دال بگھارے بیٹھی ہے
چپ بیٹھے ہیں ریل کی کھڑکی سے لگ کر
اور اداسی ساتھ ہمارے بیٹھی ہے
بیٹھے ہیں چپ چاپ اکیلے ہم اس پار
اک دنیا اس پار کنارے بیٹھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.