روٹھنا تیرا سر شام برا لگتا ہے
روٹھنا تیرا سر شام برا لگتا ہے
زبیر احمد تنہا ملک رام پوری
MORE BYزبیر احمد تنہا ملک رام پوری
روٹھنا تیرا سر شام برا لگتا ہے
شب کو پھر چاند لب بام برا لگتا ہے
نام لے لے کے میں جیتا ہوں جہاں میں جس کا
جانے کیوں اس کو مرا نام برا لگتا ہے
غم بھی مل جائے اگر ان کا تو قسمت بن جائے
عشق میں کس کو یہ انعام برا لگتا ہے
آدمی اوروں کو بدنام کرے جی بھر کے
اپنا جب نام ہو بدنام برا لگتا ہے
ہو سفر ایسا کہ محبوب ہو منزل جس کی
عشق والوں کو تب آرام برا لگتا ہے
جب سے دیکھی ہیں تری مست شرابی آنکھیں
نشۂ بادۂ گلفام برا لگتا ہے
ہو برے کام سے جو دولت و شہرت حاصل
پھر ملکؔ کس کو برا کام برا لگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.