ساعت یک نفس بھی بھاری ہے
ایسی کچھ کیفیت ہماری ہے
اک خلش ہے جو کم نہیں ہوتی
اک چبھن ہے جو دل میں جاری ہے
کس کو سمجھائیں کیسے سمجھائیں
کیوں طبیعت میں سوگواری ہے
پردۂ اشک ہائے لرزاں پر
جو بھی تصویر ہے تمہاری ہے
روح میں گھل گیا ہے سناٹا
اور دل پر سکوت طاری ہے
آتے آتے ہی آئے گا آرام
زخم گہرا ہے چوٹ کاری ہے
لمحہ لمحہ مسافت شب کا
ہم کو اک اک صدی پہ بھاری ہے
خشک آنکھوں میں جھانک کر دیکھو
دل میں ماتم ہنوز جاری ہے
جب سے اس نے عدم کیا آباد
سونی ہر انجمن ہماری ہے
لذتیں شب کی اس کے ساتھ گئیں
اب فقط رسم شب گزاری ہے
اب تو مفہوم زندگی باسطؔ
اشک ریزی ہے اشک باری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.