Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ساغر کو تیرے نام کیا اور رو لیے

حکیم ناصر

ساغر کو تیرے نام کیا اور رو لیے

حکیم ناصر

MORE BYحکیم ناصر

    ساغر کو تیرے نام کیا اور رو لیے

    خود کو بھی نذر جام کیا اور رو لیے

    گل پھر چراغ شام کیا اور رو لیے

    ہم نے یہ اہتمام کیا اور رو لیے

    ہم نے سحر کو شام کیا اور رو لیے

    یہ دن بھی تیرے نام کیا اور رو لیے

    یوں بھی ملے ہیں ان سے تصور میں بارہا

    ہم نے انہیں سلام کیا اور رو لیے

    اشکوں سے لکھ دیا ہے شب غم کا ماجرا

    خط ہم نے یوں تمام کیا اور رو لیے

    اپنی ہنسی بھی ہم نے اڑائی ہے کس قدر

    تیرا بھی احترام کیا اور رو لیے

    دستک کی آج دل کو جسارت نہ ہو سکی

    در سے ترے کلام کیا اور رو لیے

    ان کے خطوط رکھ کے سرہانے شب فراق

    قاصد کو پھر سلام کیا اور رو لیے

    ناصرؔ انہی کے حکم پہ چھوڑا ہے شہر کو

    صحرا میں پھر قیام کیا اور رو لیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے