ساگر سے گر پیار نہ ہوتا (ردیف .. ن)
ساگر سے گر پیار نہ ہوتا
دریا الٹا بہتا سائیں
کل شب میں نے خواب تھا دیکھا
کیا تم نے بھی دیکھا سائیں
تم اور میں اک ساتھ اکیلے
کمرہ ضبط سے مہکا سائیں
میری باتیں کان تمہارے
بیچ میں اک سناٹا سائیں
کاغذ پر دو چار لکیریں
اور نہ کچھ بھی لکھا سائیں
میں نے سب کچھ سوچ لیا ہے
تم نے بھی کچھ سوچا سائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.