صاحب نظر ہیں لوگ
صاحب نظر ہیں لوگ
اور بے بصر ہیں لوگ
محترم نہ کیوں کہیے
آخر اہل زر ہیں لوگ
زندگی نہ زندہ دلی
کیا شجر حجر ہیں لوگ
کب اٹھے ہیں فتنے خود
آپ فتنہ گر ہیں لوگ
تم بھی خوب ہو لیکن
تم سے خوب تر ہیں لوگ
اب کہاں وہ خانہ بدوش
آسماں بہ سر ہیں لوگ
گھر ہیں بے چراغ تو کیا
شمس ہیں قمر ہیں لوگ
خیر کی دعا کیجے
خیر سے بہ شر ہیں لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.