Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سائل وقت ہیں دامان کرم دیکھیں گے

صاحبزادہ میر برہان علی خاں کلیم

سائل وقت ہیں دامان کرم دیکھیں گے

صاحبزادہ میر برہان علی خاں کلیم

MORE BYصاحبزادہ میر برہان علی خاں کلیم

    سائل وقت ہیں دامان کرم دیکھیں گے

    ہم ترے دست تصرف کا بھرم دیکھیں گے

    حادثے کتنے مقابل ہیں یہ ہم دیکھیں گے

    اور کب تک ہے یہ طوفان میں دم دیکھیں گے

    سرفروشان وفا ہم تو ازل سے ہیں مگر

    کتنی خوں ریز ہے یہ تیغ ستم دیکھیں گے

    ہم نے راہوں کو اجالے تو دئے دور خرد

    کتنے روشن ہیں ترے نقش قدم دیکھیں گے

    ذکر جب اپنے ہر اک زخم وفا کا ہوگا

    گل فشانی بھی سر لوح و قلم دیکھیں گے

    زندگی خواب سہی تیری تمنا پھر بھی

    عمر بھر تیرے تصور کے صنم دیکھیں گے

    جانے کس موڑ پہ لے آیا ہمیں کرب حیات

    اب نہ وہ زلف نہ وہ زلف کے خم دیکھیں گے

    پیار ہمدردی وفا مہر و مروت اخلاق

    جو بھی دیکھیں گے اب اس دور میں کم دیکھیں گے

    اپنے ہی خوں سے چمک اٹھے گی تاریخ کلیمؔ

    عہد حاضر کے جو ماتھے پہ رقم دیکھیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے