سامنے آنے پہ اس کے آج وحشت ہو گئی
سامنے آنے پہ اس کے آج وحشت ہو گئی
دل کی دیواروں سے اک تصویر رخصت ہو گئی
اس قدر تکتا ہوں تنہا رات بھر یوں چاند کو
میرؔ جیسے باؤلوں میں میری شہرت ہو گئی
گو نہ لا پائی ہو میری چشم تاب جلوہ گر
دید کی پوری مگر اس دل کی حسرت ہو گئی
رنگ عارض سے ترے روشن تھی ساری انجمن
چلمن رخ سے ترے ہر سمت ظلمت ہو گئی
روٹھتی رہتی ہے مجھ سے ہر گھڑی کیوں آج کل
زندگی تجھ کو بھی مجھ سے کیا محبت ہو گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.