سانس کا بوجھ نہیں اور لگے بھاری بھی
سانس کا بوجھ نہیں اور لگے بھاری بھی
اپنا دشمن بھی میں خود مجھ سے مری یاری بھی
کام کرنے کی بھی توفیق نہیں ہوتی مجھے
مجھ سے دیکھی نہیں جاتی مری بیکاری بھی
سامنے ہے وہ مگر چھو نہیں سکتا میں اسے
ہے سہولت بھی میسر مجھے دشواری بھی
یہ رویہ بھی مرے ساتھ عجب ہے میرا
کہیں جانا بھی نہیں اور ہے تیاری بھی
جانے والے کو صدا دیتا نہیں دیکھتا ہوں
بے وقوفی بھی میں کرتا ہوں سمجھ داری بھی
وقت کا زنگ بدل دے گا ترے لہجے کو
کند ہو جائے گی تلوار یہ دودھاری بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.