سانس لیتے جوان لمحوں کی
سانس لیتے جوان لمحوں کی
کوئی سمجھے زبان لمحوں کی
کون دیتا رہا تواتر سے
صحن دل میں اذان لمحوں کی
اب کے آنا تو پھر یہیں رہنا
کیوں بنوں میزبان لمحوں کی
جب وہ محفل میں روبرو آئیں
روک لینا اڑان لمحوں کی
ہائے وہ اک نظر مری جانب
جب ہوئی مہربان لمحوں کی
وقت کے خار دار جنگل میں
ہم نے باندھی مچان لمحوں کی
ہم کو صدیوں اداس رکھے گی
دکھ بھری داستان لمحوں کی
تم مری زیست کا اثاثہ ہو
تم عطا ہو مہان لمحوں کی
وہ ہے پہلو میں اس گھڑی عنبرؔ
اوج پر ہے اٹھان لمحوں کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.