Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ساقی کے نام لیوا میخانے رہ گئے ہیں

بسمل سعیدی

ساقی کے نام لیوا میخانے رہ گئے ہیں

بسمل سعیدی

MORE BYبسمل سعیدی

    ساقی کے نام لیوا میخانے رہ گئے ہیں

    مے خانوں میں بھی خالی پیمانے رہ گئے ہیں

    بے مقصد جنوں ہیں مجنوں جو دشت میں ہیں

    لیلیٰ نہیں رہی ہے دیوانے رہ گئے ہیں

    بن کر جو اک حقیقت دنیا پہ چھا گئے تھے

    دنیا میں آج ان کے افسانے رہ گئے ہیں

    محفل رہے تمہاری محفل میں تم رہو اب

    وہ کیا رہیں جو ہو کر بیگانے رہ گئے ہیں

    پہچاننا اب ان کو دشوار ہو گیا ہے

    جو لوگ اپنے جانے پہچانے رہ گئے ہیں

    قبروں میں سونے والو تم کو پکارتے ہیں

    عشرت کدے جو بن کر غم خانے رہ گئے ہیں

    دیکھ اے نگاہ عبرت آثار عہد ماضی

    آبادیوں کے ہو کر ویرانے رہ گئے ہیں

    اے گوش عبرت ان کو تو سن سکے تو سن لے

    یہ کچھ حقیقتوں کے افسانے رہ گئے ہیں

    اے شمع صبح محفل ان کو جلا کے بجھنا

    دو چار اور تیرے پروانے رہ گئے ہیں

    دیوانوں کو جو بسملؔ بدنام کر رہے ہیں

    دیوانوں میں ابھی کچھ فرزانے رہ گئے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Kulliyat-e-bismil Saeedi (Pg. 436)
    • Author : Bismil Saeedi
    • مطبع : Sahitya Akademi (2007)
    • اشاعت : 2007

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے