ساقیا لطف مے کا جب آئے
ساقیا لطف مے کا جب آئے
جام پر جام بے طلب آئے
تم نہ ملتے اگر تو یوں لگتا
ہم زمانہ میں بے سبب آئے
شخص اک سے تھیں رونقیں ساری
وہ جب آیا لگا کہ سب آئے
رشک سے چاند جل اٹھا کتنا
بام پر جب وہ ایک شب آئے
زندگی تو تو بے وفا نکلی
موت بھی کون جانے کب آئے
کب تلک موت سے رہیں ڈرتے
کل ہے آنا جسے وہ اب آئے
بات واعظ کی مان لیں کیسے
بن پیے چین ہم کو کب آئے
لب ہوں سوکھے تو اے صداؔ کیسے
حرف توبہ بھی زیر لب آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.