سارا دن آفتاب سویا تھا
سارا دن آفتاب سویا تھا
یار بھی بے حجاب سویا تھا
وصل کی شب بہ فضل اللہ میاں
رات بھر ماہتاب سویا تھا
اے ہماری کتاب زیست بتا
کیوں ترا انتساب سویا تھا
پیڑ کے کاندھے پر تھکا ماندہ
صبح تک اک عقاب سویا تھا
سر جدائی کے طاق پر رکھ کے
دو دہائی سے خواب سویا تھا
چاند کے دل فریب سائے تلے
تر و تازہ گلاب سویا تھا
ایک بیدار میں ہی تھا بس اور
عالم اضطراب سویا تھا
آج بسملؔ ہوا کے آنچل میں
بے جھجک بے حساب سویا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.