سارا گماں یقین میں تبدیل ہو گیا
سارا گماں یقین میں تبدیل ہو گیا
مٹی تھا میں زمین میں تبدیل ہو گیا
آنسو دھواں شراب سے حاصل کرو مجھے
میں ایک شخص تین میں تبدیل ہو گیا
جب عشق تیرے بعد کسی سے نہیں ہوا
تب عشق میرے دین میں تبدیل ہو گیا
یہ دیکھ کر بتوں کو ہنسی آنی چاہیئے
ہر آدمی مشین میں تبدیل ہو گیا
جادوگری کمال کی اس نے دکھائی تھی
فوراً ہی سانپ بین میں تبدیل ہو گیا
جو نقش اس نے رنگ دیا اپنے رنگ سے
وہ نقش عالمین میں تبدیل ہو گیا
جب اس نے ماتھا چوم کے میرا تلک کیا
قشقہ مری جبین میں تبدیل ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.