سارا میخانے کا مے خانہ نہیں تھوڑی سی
سارا میخانے کا مے خانہ نہیں تھوڑی سی
آپ کہہ دیں تو پی لیں گے یہیں تھوڑی سی
میرے افسانے پر اس جان تغافل نے کہا
یہ کہانی ہے در آغوش یقیں تھوڑی سی
پھر خدا جانے کسے ہم میں سے فرصت نہ ملے
گفتگو آپ سے ہو جائے یہیں تھوڑی سی
ساقیٔ بزم ازل تیری سخاوت کے نثار
ہم بلانوش بھی پیتے ہیں کہیں تھوڑی سی
جیتے جی گو کسی جاگیر کے مالک نہ ہوئے
مر کے مل جائے گی ہم کو بھی زمیں تھوڑی سی
سجدہ ریزی سے بدلتے ہیں مقدر 'نخشب'
آپ گھستے تو کسی در پہ جبیں تھوڑی سی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.