Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سارا پیڑ ہرا تھا اس میں ایک ہی پتا پیلا تھا

ف س اعجاز

سارا پیڑ ہرا تھا اس میں ایک ہی پتا پیلا تھا

ف س اعجاز

MORE BYف س اعجاز

    سارا پیڑ ہرا تھا اس میں ایک ہی پتا پیلا تھا

    من پیپل کو دھوپ میں دیکھا درد بڑا چمکیلا تھا

    اس کی مستی اس کی باتوں کا میں ذمہ دار نہیں

    میں کچھ ایسا شوخ نہیں تھا وہ ہی تھوڑا نشیلا تھا

    پورے چاند سے برسا جادو جسم نہیں دو سائے تھے

    حد نظر تک نقش قدم تھے یا پھر ریت کا ٹیلہ تھا

    رفتہ رفتہ مٹ ہی گیا خود اس کی بے رحمی کا داغ

    یادوں کے روشن چہرے پر ایک نشاں جو نیلا تھا

    آنکھوں کو معلوم نہیں تھا کتنے جھرنے نیر بہے

    صبح کو یہ احساس ہوا کہ پورا تکیہ گیلا تھا

    جس کے لمس تمنا پر پورا ایماں تھا پورا یقین

    کل جب اس سے مرہم مانگا اس کا لہجہ کٹیلا تھا

    آج بھی میرے من کے اندر کوئی بالک رہتا ہے

    تم نے دیکھا اس کے آگے آج بھی میں شرمیلا تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے