ساری باتوں کا گلا گھوٹ دیا ہے میں نے
ساری باتوں کا گلا گھوٹ دیا ہے میں نے
تیری یادوں کا گلا گھوٹ دیا ہے میں نے
رات ہوتے ہی ستاتی تھیں تمہاری یادیں
سو یوں راتوں کا گلا گھوٹ دیا ہے میں نے
آپ کے بعد کسی اور پہ نہ ٹک جائے
اپنی آنکھوں کا گلا گھوٹ دیا ہے میں نے
جن سے ماں باپ کی عزت پہ ہی آنچ آ جائے
ایسے خوابوں کا گلا گھوٹ دیا ہے میں نے
جن سے ہو جائیں مرے ملک میں دنگے شاہینؔ
ایسے شعروں کا گلا گھوٹ دیا ہے میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.