ساری دنیا سے دوستی کر لی
ساری دنیا سے دوستی کر لی
یوں بسر ہم نے زندگی کر لی
جس قدر جس کسی نے خواہش کی
اس قدر آپ ہی کمی کر لی
اور تو بس نہیں چلا اپنا
اپنے حصے میں بے بسی کر لی
جیسا جس نے بنایا بن بیٹھے
شکل جیسی بھی جو ملی کر لی
جھوٹے آنسو بہانا سیکھ لیا
مسکراہٹ بھی کاغذی کر لی
ایسے آسان کر لیا خود کو
ایک مشکل پہ دوسری کر لی
تم تو دریا مزاج تھے بابرؔ
تم نے پھر کیسے خودکشی کر لی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.