ساتھ چلتے ترے مگر شاید
ساتھ چلتے ترے مگر شاید
تھا بس اتنا ہی یہ سفر شاید
عقل مندی کی بات کرنے لگے
لگ رہا ہے تمہیں بھی ڈر شاید
تو نے گھر چھوڑا میں ہوئی بے گھر
یار تو ہی تھا میرا گھر شاید
کچھ نہ کہہ کر بھی دیکھتے ہیں ذرا
خامشی میں ہی ہو اثر شاید
یاد کی کوئی شاخ سبز نہیں
خشک ہے دل کا اب شجر شاید
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.