ساتھ دے سکتا نہیں زاہد کا ایماں دور تک
ساتھ دے سکتا نہیں زاہد کا ایماں دور تک
جا رہی ہے میری فکر نا مسلماں دور تک
تیرے دیوانوں نے شانے کی قسم کھائی ہے آج
بات اب جائے گی اے زلف پریشاں دور تک
اے جنون آسماں پرواز تیرا شکریہ
جا رہا ہے آج اڑ اڑ کر گریباں دور تک
یے نہیں ممکن کہ ساحل کا تصور ڈوب جائے
کچھ سفینوں کو ڈبوتے جائیں طوفاں دور تک
جس کو آنا ہے وہ آئے جس کو رہنا ہے رہے
رہ گزر ہی رہ گزر ہے دور تک ہاں دور تک
اے شب غم کیا کروں خواب سحر کا کیا کروں
ہے فلک پر تو چراغاں ہی چراغاں دور تک
موچ آخر آ گئی ویرانیوں کے پاؤں میں
ساتھ تو گلشن کے دوڑے تھے بیاباں دور تک
- کتاب : غزل اس نے چھیڑی-5 (Pg. 385)
- Author : فرحت احساس
- مطبع : ریختہ بکس ،بی۔37،سیکٹر۔1،نوئیڈا،اترپردیش۔201301 (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.