ساتھ گزرے ہوئے لمحات پہ رو لیتے ہیں
ساتھ گزرے ہوئے لمحات پہ رو لیتے ہیں
دل کے افسردہ خیالات پہ رو لیتے ہیں
پہلے ہم دل کے بڑے سخت ہوا کرتے تھے
اب یہ عالم ہے کہ ہر بات پہ رو لیتے ہیں
منہ چڑھاتے ہیں یہ رومال انگوٹھی جب جب
تیری بخشی ہوئی سوغات پہ رو لیتے ہیں
کتنے معصوم ہیں ہم منہ پہ گرا کر تکیہ
اپنے بربادیٔ حالات پے رو لیتے ہیں
ایک دوجے کی خبر تک نہیں ملتی ہم کو
اپنی قسمت کی کرامات پہ رو لیتے ہیں
صحن گلشن میں کہیں بیٹھ کے ہم تو طارقؔ
بھولے بسرے ہوئے نغمات پہ رو لیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.