ساتھ جاتی ہیں نگاہیں وہ جدھر جاتے ہیں
ساتھ جاتی ہیں نگاہیں وہ جدھر جاتے ہیں
یوں بھی لمحات جدائی کے گزر جاتے ہیں
ان کو موسم کے تغیر نے ٹھہرنے نہ دیا
اور ہم پوچھ نہ پائے کہ کدھر جاتے ہیں
حسن کو آئنہ کہہ دیتے ہیں کچھ لوگ مگر
آئنہ سامنے رکھ دو تو بگڑ جاتے ہیں
آج آنچل میں گرہ ڈال لی ہم نے سلمیٰؔ
کیونکہ ہر بار وہ وعدے سے مکر جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.