ساتھ میں کچھ ہیں کچھ قفس میں ہیں
ساتھ میں کچھ ہیں کچھ قفس میں ہیں
سارے پنچھی تمہارے بس میں ہیں
تلخ لہجہ ہے باپ کا لیکن
فائدے خوب نیم رس میں ہیں
پڑھنے بیٹھیں تو عمر لگ جائے
اتنے افسانے خار و خس میں ہیں
تم کو غالبؔ زمانہ جانتا ہے
ہم بھی مشہور آٹھ دس میں ہیں
کون آگے بڑھے ملائے ہاتھ
اب ملے ہیں تو پیش و پس میں ہیں
چاہو جس کو بنا دو کھلنایک
سارے کردار دسترس میں ہیں
روح پرواز کر گئی لیکن
آپ زندہ نفس نفس میں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.