ساتھ نکلے تھے زندگی اور میں
ساتھ نکلے تھے زندگی اور میں
وہ تو آگے نکل گئی اور میں
رو رہی ہے یہ زندگی مجھ کو
کھل کے جیتے ہیں شاعری اور میں
وقت مانو رکا رکا سا ہے
چل رہے ہیں مری گھڑی اور میں
میرا غم جانتے ہیں بس دو لوگ
آئنے میں وہ آدمی اور میں
کبھی لگتا ہے خودکشی کر لوں
کبھی لگتا ہے خودکشی اور میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.