ساتھ ان کے مرے ارمان کا جانا ٹھہرا
ساتھ ان کے مرے ارمان کا جانا ٹھہرا
ان کا آنا تھا مری جان کا جانا ٹھہرا
ساتھ اس کے جو کسی اور کو کر لوں میں شریک
ایک لغزش سے ہی ایمان کا جانا ٹھہرا
خوف اللہ کا جس قلب کی زینت ہو میاں
ایسے دل میں کہاں شیطان کا جانا ٹھہرا
جب ولی نے کیا انکار محل جانے سے
ان کے در پر بھی تو سلطان کا جانا ٹھہرا
جس کی ایما پہ نکالا گیا جنت سے مجھے
اس کی مرضی سے ہی انسان کا جانا ٹھہرا
سر پہ گٹھری ہے گناہوں کی بھلا کر محشرؔ
کیسے کہہ دوں کہ بڑی شان کا جانا ٹھہرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.