ساتھ والوں کو یہاں پر یوں اکیلا چھوڑ کر
ساتھ والوں کو یہاں پر یوں اکیلا چھوڑ کر
آپ تنہا ہو نہ جائیں ساتھ سب کا چھوڑ کر
دور سے ہر ایک چہرہ لگتا ہے اپنا مگر
آپ بھی چل ہی دئے نا ساتھ میرا چھوڑ کر
یاد ہم ہی آئیں گے اس وقت تم کو بارہا
جب چلا جائے گا کوئی تم کو اپنا چھوڑ کر
اس کے میں نزدیک اتنے آ گیا ہوں آج کل
سب نظر آتا ہے مجھ کو اس کا چہرہ چھوڑ کر
گھر میں آیا تو اداسی روٹھ کر کہنے لگی
اس طرح جاتے نہیں ہیں گھر کا در وا چھوڑ کر
ان لبوں سے ایک دن تم ہی کہو گے دیکھنا
کوئی ہم کو مل نہ پایا آپ جیسا چھوڑ کر
ایک مدت ساتھ اپنے رہتے رہتے تھک گئی
اب اداسی جا رہی ہے گھر ہمارا چھوڑ کر
بات میری مانئے یا پوچھیے صیاد سے
کوئی پنچھی خوش نہیں ہے آج پنجرہ چھوڑ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.