ساونی رم جھم بھی ہے باد صبا ہے شاعری
ساونی رم جھم بھی ہے باد صبا ہے شاعری
بانسری کی تان طوطی کی صدا ہے شاعری
جگنوؤں کی دب دباہٹ چاند تاروں کی چمک
آسماں پر کہکشاں کا دائرہ ہے شاعری
رنگ وہ قوس قزح کے اور جھرنوں کا وہ سر
سبز وادی میں غزالوں کی ادا ہے شاعری
برف کی چادر میں لپٹے کوہسار و سبزہ زار
چاندنی میں گرتے جھرنوں کی صدا ہے شاعری
پھول کی خوشبو چمن کا حسن بھنوروں کا وہ شور
پھوٹتے چشموں سے کل کل کی صدا ہے شاعری
یہ صدا شاعر کے دل کی یہ مغنی کی صدا
حسن کا انداز عاشق کی وفا ہے شاعری
شاعری کو مختصر کر دوں تو بس اتنا کہوں
ہیر ہے رانجھا ہے یہ عشق و وفا ہے شاعری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.