سایۂ زلف کج شعار کہاں
سایۂ زلف کج شعار کہاں
یہ کرم اور بار بار کہاں
حسن کو خوئے احتیاط غضب
عشق کو ضبط انتظار کہاں
دو گھڑی ٹھہر جا روپہلی شام
روز ملتے ہیں جاں نثار کہاں
ایک درویش بے گلیم سے پوچھ
دل پہ دنیا کا اختیار کہاں
اے شب انتظار ختم نہ ہو
اور باقی ہے اب قرار کہاں
اف جگر چیرتی ہوئی آواز
کوئی روتا ہے زار زار کہاں
دیکھ پھولوں سے جل گئے دامن
اب چراغوں کا اعتبار کہاں
پیکر حسن بجلیاں نہ گرا
اب سکت اور چشم یار کہاں
ہاں بتا دے کہاں رہوں بے ہوش
اور رہنا ہے ہوشیار کہاں
تیرا بزمیؔ شہید جام الست
اس کو خوف صلیب و دار کہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.