سایہ نہ جس کا آیا کبھی میرے آس پاس
سایہ نہ جس کا آیا کبھی میرے آس پاس
رہنے لگا ہے آج وہی میرے آس پاس
ملتا نہیں ہے مجھ کو خوشی کا کوئی سراغ
پھیلی ہوئی ہے صرف غمی میرے آس پاس
جس نے دیا ہے مجھ کو ہر اک موڑ پر فریب
وہ یار پھر رہا ہے ابھی میرے آس پاس
تو جو بچھڑ گیا ہے تو یہ زندگی مری
بکھری پڑی ہے ٹوٹی ہوئی میرے آس پاس
آئے نہ کوئی دل کے نہاں خانے میں مرے
رنج و الم بہت ہیں ابھی میرے آس پاس
شاید کسی کی لگ گئی عادل حرؔا نظر
رہتی نہیں ہے کوئی خوشی میرے آس پاس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.