سایا تھک کے نڈھال ہوتا ہے
سایا تھک کے نڈھال ہوتا ہے
ایسا کچھ میرا حال ہوتا ہے
تیرے بن جی کے دیکھا یہ ہم نے
جینا سچ میں محال ہوتا ہے
ہم کلنڈر ہی بس بدلتے ہیں
جب نیا دوست سال ہوتا ہے
روز مرتے ہیں خواب و ارماں مرے
روز ہی انتقال ہوتا ہے
ملتی ہے بات بھی نہیں ہوتی
یوں ہمارا وصال ہوتا ہے
یاد اس کی مجھے نہیں آتی
دل میں اکثر ملال ہوتا ہے
ساتھ اپنے میں رہ نہیں سکتا
میرا خود سے وبال ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.