سب دم بخود ہیں نبض کی رفتار دیکھ کر
سب دم بخود ہیں نبض کی رفتار دیکھ کر
تم ہنس رہے ہو حالت بیمار دیکھ کر
سودا وہ کیا کرے گا خریدار دیکھ کر
گھبرا گیا جو گرمئ بازار دیکھ کر
اللہ تیرے ہاتھ ہے اب آبروئے شوق
دم گھٹ رہا ہے وقت کی رفتار دیکھ کر
دیتا کہاں ہے وقت پڑے پر کوئی بھی ساتھ
ہم کو مصیبتوں میں گرفتار دیکھ کر
آتے ہیں میکدے کی طرف سے جناب شیخ
سرگوشیاں ہیں لغزش رفتار دیکھ کر
غیروں نے غیر جان کے ہم کو اٹھا دیا
بیٹھے جہاں بھی سایۂ دیوار دیکھ کر
آتے ہی بزم یار میں پہچان ہی گیا
مے خوار کی نگاہ کو مے خوار دیکھ کر
اس مدھ بھری نگاہ کی اللہ سے کشش
سو بار دیکھنا پڑا اک بار دیکھ کر
تم رہنمائے وقت سہی پھر بھی چند گام
چلنا پڑے گا وقت کی رفتار دیکھ کر
وقت سحر گزر گئی کیا کیا نہ پوچھئے
گردن میں ان کی سوکھے ہوئے ہار دیکھ کر
تلچھٹ ملا کے دیتا ہے رندوں کو ساقیا
ساغر پٹک نہ دے کوئی ہشیار دیکھ کر
بسملؔ کو کیا ہے چادر رحمت رسول کی
سائے میں لے ہی لے گی گنہ گار دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.